مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے مرکز برائے جنگی اطلاعات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: غزہ میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی حمایت اور لبنانی قوم کے دفاع میں مجاہدین نے مقبوضہ گولان کی یواف بیس پر گولہ باری کی۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بالائی الجلیل کے علاقے ایوییم میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانے پر درجنوں میزائلوں سے کئے گئے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس مقام کی تصاویر شائع کیں۔
عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں چار صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی مغربی الجلیل کے شہر جورین پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شمال میں مانوت، آیلون، غورین، نوی زیو اور کچھ دوسری بستیوں میں خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔"
آپ کا تبصرہ